11 اپریل 2015 - 15:17
لیبیا: دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی تباہ

لیبیا کے ایک فوجی عہدے دار نے اطلاع دی ہے کہ لیبیا کے مغرب میں واقع مصراتہ شہر کے ایک سیکورٹی مرکز کے قریب دھماکہ خیز مواد سے بھری ہوئی ایک گاڑی کو تباہ کر دیا گیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اس فوجی عہدے دار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ ایک خودکش حملہ آور بارورد سے بھری ہوئی اس گاڑی کے ذریعے مصراتہ شہر کے مشرق میں واقع الکراریم سیکورٹی بیس پر حملہ کرنا چاہتا تھا لیکن سیکورٹی اہلکاروں نے اس کا ارادہ بھانپ کر اس پر گولی چلا دی جس کے نتیجے میں یہ گاڑی سیکورٹی مرکز پر پہنچنے سے پہلے تباہ اور اس میں سوار خودکش حملہ آور ہلاک ہو گیا۔ ادھر طرابلس شہر کے فوجی سربراہ نے بتایا ہے کہ اس خودکش کاروائی میں الکواریم میں موجود اہلکاروں کو کوئی مالی اور جانی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ گذشتہ ہفتوں کے دوران مصراتہ شہر اور اس کے اطراف میں متعدد خودکش دھماکے ہوئے ہیں۔

.......

/169